لیہ22اگست(لیہ ٹی وی)میرٹ پر فراہمی انصاف کے عمل کو تیز سے تیز تر بنانے کےلئے ڈی پی او لیہ اسد الرحمن کی سربراہی میں لیہ پولیس کی طرف سے ایک ہی روز میں تھانہ چوبارہ ،چوک اعظم ،صدر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ،تمام منعقدہ کھلی کچہریوں میں ڈی پی او لیہ نے خود سائلین کے مسائل سنے ،کھلی کچہریوں میں آئے ہوئے سائلین (مرد و خواتین) نے مختلف نوعیت کے مسائل پر مبنی تحریری درخواست ڈی پی او لیہ کو گزاری ،اسد الرحمن نے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں اور کہا کہ میرٹ پر جلد از جلد معاملات کو نمٹا کر رپورٹ دیں ،کھلی کچہریوں میں پولیس افسران کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات ،معززین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ڈی پی او لیہ اسد الرحمن نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق اپنے شہریوں کو انصا ف مہیا کرنے کےلئے لیہ پولیس کی طرف سے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ،اس علاوہ شہریوں کے مال و جان ،عزت و آبرو کے تحفظ کےلئے بھی موئثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ،جرائم کی روک تھام کےلئے ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانےکےلئے کریک ڈاؤن کیا جار ہا ہ