لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق گدارہ نے محکمہ کی طر ف سے قا ئم کردہ فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر عملہ کی حاضری و موجودگی کو چیک کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے نشیبی علاقوں میں ریسکیو پوائنٹس پر وٹرنری کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ مویشی پال حضرات وٹرنری ہسپتال اور ڈسپنسری کے علاوہ فلڈ کیمپ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف وٹرنری کیمپوں میں ڈاکٹر اور سٹاف فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہمہ قسمی ادویات بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے لائیو سٹاک شعبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ضلع لیہ میں بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت موضع شینہہ والا میں نئی وٹرنری ڈسپنسری قائم کی گئی ہے جہاں بہت جلد سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

