لیہ21اگست(لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے طے شدہ نرخوں پر اشیاء خصوصاً روٹی کی دستیابی کے لئے معائنوں کا عمل جاری ، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے کہا کہ رواں ماہ اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے 23 ہزار سے زائد مقامات پر قیمتوں کی پڑتال کی گئی۔ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 4 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں۔ گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔