لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے دن بھی جاری ہے۔ پولیو ٹیمیں فکسڈ، ٹرانزٹ پوائنٹ اور فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تمام ٹیموں اور مہم کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا نے ٹرکو اڈاپولیو ٹیم نمبر 31 کی کارکردگی چیک کی انہوں نے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے اور اس کی فنگر مارکنگ بھی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نور محمدنے مختلف ٹیموں کو اور بچوں کی فنگر مارکنگ کو چیک کیا۔