صنعا:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے صنعا میں عالمی ادارے کا قبضے میں لیا گیا دفتر واپس کردیا ہے جو اپنی اصلی حالت میں ہے،انہوں بتایا کہ صنعا میں حوثیوں نے اس ماہ کے آغاز میں عالمی ادارے کا جو دفتر قبضے میں لیا تھا وہ اب ہمارے رابطہ کار کو واپس کردیا ہے،یہ بظاہر تو اپنی اصلی حالت میں ہے ،تاہم سامان کی تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں نے 3اگست کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے احاطے میں ایک وفد بھیجا اور عملے کو دفتر کی چابیاں دینے پر مجبور کردیا تھا۔

