ملتان:ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں پی ایچ اے کی جانب سے پارکس اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عام خاص باغ پارک کا دورہ۔کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور عام خاص باغ اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن معائنہ کیا اور بریفننگ لی۔ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف رؤف اور ڈائریکٹرز محمد سعد اور حافظ اسامہ نے بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں۔پی ایچ اے کو شہری علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے کا ٹاسک دیا ہے ۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مقامات اور چوکوں سمیت شاہراہوں میں پودے اور تیار درخت لگائے جائیں گے حکومت پنجاب کی ایپ پر پودے لگاکر جیو ٹیگنگ کے ذریعے ریکارڈ اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ نئے پارکس اور گرین بیلٹس کیلئے نئی سکیموں کی
منظوری دے دی گئی ہے