layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

برائلر کی قیمتوں میں اضافے پر ضلعی انتظامیہ اور دکاندار آمنے سامنے، ہڑتال دوسرے روز میں داخل

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 6, 2025
in لیہ
0


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) برائلر کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور پولٹری شاپس مالکان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ چکن فروخت کرنے والے دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کے جرمانوں اور مقدمات کو ناجائز قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھا، جس کے باعث ضلع بھر میں دکانیں دوسرے روز بھی بند رہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ 650 روپے فی کلو خرید کر 600 روپے میں فروخت کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر چکن کی قیمتوں پر قابو پانا ہے تو پولٹری شیڈ مالکان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں یا معاملات طے کیے جائیں۔ دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خود اس معاملے پر غور کرے۔پولٹری شیڈ مالکان کا مؤقف ہے کہ چوزہ، خوراک، ادویات اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہِ صیام میں شہریوں کو سستی اشیاء خوردونوش اور برائلر مرغی کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پولٹری شیڈ مالکان اور دکانداروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور ہڑتال جلد ختم ہونے کی امید ہے، شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر سرکاری نرخوں پر برائلر مرغی کی فروخت کی جائے تو بلاوجہ کوئی کارروائی نہیں ہوگی،شہریوں محمدعمران،سکندر علی،فرمان علی،محمد حسام،محمد ریان،غلام فرید نے حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ اور پولٹری شیڈ مالکان سے اپیل کی کہ ماہ رمضان کا خیال کرتے ہوئے روزہ داروں کو سہولیات بہم پہنچائیں اور گراں فروشی سے اجتناب کریں یہاں یہ بات واضع رہے کہ شہروں میں برائلر مرغی کی شاپس بند ہونے کے ساتھ ساتھ رمضان بازاروں میں برائلر مرغی کی شاپس بند ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔

Tags: DC layyahdc layyah newsinter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

لیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر حسن نواز تھند قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے آنے والے دنوں میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے

Next Post

لیہ: عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں، ڈی پی او محمد علی وسیم کے احکامات جاری

Next Post
لیہ: عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں، ڈی پی او محمد علی وسیم کے احکامات جاری

لیہ: عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں، ڈی پی او محمد علی وسیم کے احکامات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024