اسلام آباد (لیہ ٹی وی)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے لیے آٹھ نئے ججوں کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے دو دو، جبکہ پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک ایک جج کو سپریم کورٹ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، اجلاس سے قبل کمیشن کے کچھ اراکین نے اسے موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اجلاس اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ وکلاء کی بعض تنظیموں نے اس کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال دی تھی، جسے پاکستان بار کونسل سمیت پانچ دیگر بار ایسوسی ایشنز نے مسترد کر دیا ہے۔

