واشنگٹن: (لیہ ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس اور ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مختلف تحقیقی اداروں کے ماہرین سے بھی تبادلہ خیال کیا۔