لیہ:ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ حسن نذیر کی زیر نگرانی ایم سی چوبارہ الرٹ ہے اور ٹرکو اڈا سڑک پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ حسن نذیر نے کہا کہ مسلسل ہونے بارش کے پیش نظر ایم سی کا عملہ فیلڈ میں ہے اور بارش کا پانی نکال رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ لعل عیسن انعم اکرم نے بھی مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور نکاسی اب کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی کا عملہ نہایت جانفشانی سے شہریوں کی سہولت کے لئے اپنے کام میں مصروف عمل ہے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنایا جارہا ہے