`کوٹ ادو:دریائے سندھ کے نشیبی علاقہ بستی کھلنگ والا کا حفاظتی بند ٹوٹنے کی اطلاعات، کئی سو گھر بہہ گئے. مون سون بارشوں کے تگڑے اسپیل نے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ کر دیا۔ دریائے سندھ میں ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ دریائے سندھ کے شدید کٹاؤ سے حالیہ 50 کروڑ کی لاگت سے بننے والا حفاظتی بند مکمل دریا برد ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ ، ایریگیشن نے 50 کروڑ کا پتھر دریا برد کردیا، پر ایک سپر بند کو نہ بچا سکے۔ بستی کھلنگ والا کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی سو گھر دریائے سندھ میں بہہ کر ختم ہو گئے۔ دریائی بیلٹ کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے محکمہ ایریگیشن کی غفلت اور ناقص حکمت عملی سے بند ٹوٹ گیا۔