لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن لیہ سمیت 12 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی ،محکمہ اطلاعات پنجاب کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ کے 12 افسران کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دے دی گئی۔ یہ اجلاس سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب غلام صغیر شاہد، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز محمد سلیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران میں فرحان علی، اغا احتشام حیدر، منور حسین، نثار احمد خان، سید سلمان حسین، محمد اویس عابد، محمد وسیم، عظمی زبیر، امبر جبین، عبدالروف اعوان، عاصم اقبال راجہ اور حافظ قیصر عباس شامل ہیں۔