layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لیہ میں "امید نو پروگرام” کا آغاز، پرائمری طلبہ میں جوتے، موزے اور جرسیاں تقسیم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 17, 2025
in لیہ
0
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لیہ میں "امید نو پروگرام” کا آغاز، پرائمری طلبہ میں جوتے، موزے اور جرسیاں تقسیم


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب بیت المال کی طرف سے پرائمری سکول کے بچوں کے لئے امید نو پروگرام کا ضلع لیہ میں آغاز کر دیا گیا۔ امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم، ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی اصغر خان گرمانی اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پرائمری سکول کے بچوں میں جوتے، موزے اور جرسیاں تقسیم کیں۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ سلطان کے آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈویژ نل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بیت المال صفدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شازیہ توصیف، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید، سی او ضلع کونسل افتخار بنگش، ڈی ای اوز آغا حسن، محمد رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ سیماب، میڈیا کوآرڈینیٹر مس حاجرہ، اسسٹنٹ سیکریٹری بیت المال ماہ نور چیمہ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر مخدوم جاوید عباس،ریاض میتلا،حشمت اللہ منجھوٹہ ،، میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر 4 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جن میں لاہور، نارووال، راجن پور اور لیہ شامل ہیں۔ ان اضلاع کے پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو جرسیاں، موزے اور جوتے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ماں کی حیثیت سے احساس کرتے ہوئے یہ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس کا آج ضلع لیہ میں بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سب سے بڑی طاقت ہے اور سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے امید نو پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شفقت کرتے ہوئے ضلع لیہ کو اس پائلٹ پراجیکٹ میں شامل کیا اور اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد بچوں کو ہر وہ سہولت فراہم کرنا ہے جو تعلیم کے حصول میں مدد گار ثابت ہو۔ ایم پی اے علی اصغر خان گرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا سفر شروع کر چکی ہے۔ طلبہ کو معیاری تعلیم، یونیفارم، سکول بیگ اور وظائف بھی دیں گے۔ بعد ازاں بچوں میں جوتے، موزے اور جرسیاں تقسیم کی گئیں۔

Tags: DC layyahdc layyah newsdclayyah newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsNational Newspakistan news
Previous Post

ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم: کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل کا فوری حل یقینی

Next Post

زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 9 بھٹوں کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

Next Post
زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 9 بھٹوں کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 9 بھٹوں کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024