لیہ ۔۔۔۔
لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی ) پریس کلب کوٹ سلطان کے صدر سید عابد حسین فاروقی، جنرل سیکرٹری عبدالشکور جرولہ، صدر انجمن صحافیان کوٹ سلطان محمد اسلم ملک، سینئر نائب صدر محمد سجاد منجوٹھہ، سیکرٹری نشر و اشاعت محمد ثاقب عبداللہ نظامی، ڈسٹرکٹ رپورٹر روہی ٹی وی زاہد سرفراز واندر، سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی،ڈسٹرکٹ رپورٹر خبریں ملک مقبول الہی اور دیگر صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کوٹ سلطان کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کوٹ سلطان سید عابد حسین فاروقی اور صدر انجمن صحافیان محمد اسلم ملک نے کوٹ سلطان میں سیوریج کے مسائل اور عوام کے لیے پارک کی عدم موجودگی پر بات کی۔
ڈپٹی کمشنر لیہ نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ سیوریج کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور عوام کے لیے پارک کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ سلطان کے مسائل پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انہیں حل کیا جائے گا۔
اس ملاقات میں پریس کلب کے دیگر عہدیداروں، جن میں رانا عبدالغفور، رانا عالمگیر سکھیرا، محمد حنیف ملک، محمد عرفان مجید، فرخ ارسلان شیخ، اور ارسلان اکرم شامل تھے، نے بھی علاقے کے مسائل پر اپنی آراء پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔