لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) – ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ڈی سی کمپلیکس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت آنے والے شہریوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بلا امتیاز شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سرکاری محکموں سے شہریوں کی شکایات کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ بلا جھجک ڈی سی آفس آ کر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے وارڈ نمبر 10 محلہ قادر آباد لیہ کا معائنہ کیا اور "اسھرا پنجاب” مہم کا بھی جائزہ لیا۔