اسلام آباد: معروف ادیب، عظیم افسانہ نگار اشفاق احمد کا یوم پیدائش22اگست کو منایا جائیگا ۔اردو کے نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمد 22 اگست1925ء کو پیدا ہوئے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’’تلقین شاہ‘‘ سے شہرت حاصل کی ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ان کے ایک معروف افسانے ’’گدڑیا‘‘ کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی ۔ اشفاق احمد کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقون کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا