کروڑ پولیس کی جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت اندھے قتل کی تفتیش مکمل، مجرم سجاد حسین کو عدالت نے سزا سنادی
کروڑ (لیہ ٹی وی) پولیس کی میرٹ پالیسی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے ایک اندھے کیس کا حل نکال لیا گیا، جس کے نتیجے میں قاتل سجاد حسین کو عدالت نے عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ انواراللہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سجاد حسین کو سزائیں سنائیں۔ تھانہ کروڑ پولیس نے مقدمے کی تحقیقات میں ٹھوس شواہد اور حقائق پر مبنی مواد عدالت میں پیش کیا، جس سے مجرم کی سزا یقینی بنی۔مجرم سجاد حسین نے دو سال قبل ٹیکسی ڈرائیور غلام یٰسین کو اغواء کیا تھا اور تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔ کروڑ پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس اندھے قتل کا سراغ لگایا، اور قاتل کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا۔مجرم سجاد حسین کو تھانہ کروڑ میں درج مقدمہ نمبر 22/990 جرم 302 کے تحت سزا دی گئی۔