لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت قائد ڈے اور کرسمس ڈے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقدہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز انعم اکرم،ثناءاللہ ہنجرا،سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،ڈی او ریسکیوڈاکٹرسجا داحمد،ای اے ڈی اے راشدابراہیم،انچارج سیکورٹی برانچ محمدطارق،چیئرمین انجمن تاجران محمدتنویراحمدخان،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیدعمران علی شاہ،انجم بھٹی ومتعلقہ افسران موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ روایات کی طرح حکومت پنجاب کی ہدایت پر مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر معیاری اشیائے خورد نوش سبسڈائز نرخوںپر فراہمی کے لیے کرسمس بازار قائم کیے جائیں گے تاکہ اُنکی خوشی کے موقع پر بھرپور ریلیف فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری کو ان کے تہوار کے موقع پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کرسمس سستے بازاروں میں چینی ،دالیں ،کوکنگ آئل ،پھل ،سبزیاں ،گوشت سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاجائےگا۔انہوںنے مزیدکہاکہ قائد ڈے کو شایان شان طریقہ سے منایاجائے تعلیمی اداروں سیمینار،تقریری مقابلے،مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔