layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ملتان: مون سون بارشوں کا سلسلہ جوبن پر،طوفانی بارش 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 133 ملی میٹر ریکارڈ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 16, 2024
in پاکستان
0
ملتان: مون سون بارشوں کا سلسلہ جوبن پر،طوفانی بارش 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 133 ملی میٹر ریکارڈ

ملتان: ملتان میں حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جوبن پر ہے 16 اگست جمعہ کو ہونی والی طوفانی بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور گزشتہ روز 3 سپیل میں سب سے زیادہ بارش کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 133 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ 1994 میں ملتان میں سب سے زیادہ ریکارڈ 130 ملی میٹر تھا جمعہ کے روز صبح طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے واسا میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سیوریج ، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران ، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اور انہوں نے لمحہ بہ لمحہ شہر بھر میں نکاسی آب کے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی اس دوران ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا اور واسا کو نکاسی آب کا سلسلہ تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کے نشیبی ایریاز میں متعلقہ سیوریج سب ڈویژن کو ترجیحی بنیادوں پر مشینری کے ذریعے بارش کا پانی کلیئر کرنے کا بھی حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے چونگی نمبر 9 ،سمیجہ آباد،انر بائی پاس،خان ویلیج اور سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ڈسپوزل اسٹیشنز اسٹیشن کی ورکنگ اور شاہراؤں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کو میپکو حکام سے فوری رابطہ کرکے بجلی بحال کروانے اور ڈسپوزل اسٹیشن کو جنریٹر پر چلانے کا حکم دیا اس دوران ڈائریکٹر ورکس عارف عباس نے ایم ڈی واسا کو ڈسپوزل اسٹیشنوں پر 3 سپیل میں ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 133 ملی میٹر ،چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر 116 ملی میٹر، , پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 94 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی دو سپیل کی بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں کو کلئیر کردیا گیا جبکہ شام 5 بجے کے بعد کے سپیل کی نکاسی کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہا اس دوران ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور انہوں نے تمام افسران کو مزید بارش کی پیشگوئی کے سلسلے میں الرٹ رہنے اور اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی انہوں نے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران اورسٹاف کو بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے کوئیک رسپانس دینے پر شاباش دی اور بارش کے پانی کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا

Previous Post

ملتان شہر کی خوبصورتی اولین ترجیح،تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کے لئے مستقل تجاوزات کرنے والو پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں،رانا سلیم خان

Next Post

500یونٹ تک کے صارفین کواگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف اور نچلے اور متوسط طبقے کو سولر پینل دیا جا ئے گا،نواز شریف

Next Post

500یونٹ تک کے صارفین کواگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف اور نچلے اور متوسط طبقے کو سولر پینل دیا جا ئے گا،نواز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024