لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈی ڈی ای او گل شیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ موجود ہے۔ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ موذوں موسم کی وجہ سے ڈینگی کے پنپنے والے تمام ہاٹ اسپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت مانیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپ اور نرسریوں کی خصوصی نگرانی کی جائے اور جہاں شکایات موصول ہوں وہاں فوری لاروا کش ادویات کا چھڑکاو¿ کیا جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع میں ہاٹ اسپاٹ کی انسپیکشن جاری ہے جبکہ آوٹ ڈور مقامات پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹس بھی دئے جا رہے ہیں۔