ملتان: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے اس سلسلے میں ترقیاتی سکیموں کے فزیکل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو شفاف انداز میں خرچ کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں۔ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایکسین بلڈنگز محمد حیدر اور ایکسین روڈز غلام بنی نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ رواں مالی سال میں تمام سکیموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا جبکہ ضلعی محکموں کو اپنی سکیموں کے معیار اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ فنڈز کا ضیاع کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا جبکہ سیوریج،صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا جائے گا۔