ملتان: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز شدید بارش کے دوران شہر کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔وسیم حامد سندھو نے واسا حکام کو فوری تمام نشیبی علاقوں کو کلئیر کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارش شروع ہوتے ہی تمام ضلعی افسران کو فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ریکارڈ شدید بارش کے بعد واسا کی تمام مشینری نکاسی آب میں رات گئے تک مصروف رہی۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ تمام واسا ڈسپوزل سٹیشنوں کو مکمل استعداد کار پر چلایا جارہا ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ برسات کے موسم میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔