ملتان: اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے دیہی علاقوں میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کی کڑی مانیٹرننگ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر مثالی طبی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک نے رورل ہیلتھ سنٹر ایاز آباد مڑل میں طبی سہولیات کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک نے ادویات کا سٹاک چیک یا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور شکایات کی شنوائی کی۔سیف السلام خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے تمام ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر مراکز صحت کی انسپکشن کرکے مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں