معروف ہفت روزہ اخبار لیہ کے ڈسٹرکٹ افس کی اوپننگ تقریب گزشتہ روز بی بلاک کمرشل سینٹرز ہاؤسنگ کالونی 2 بائی پاس روڈ لیہ منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں سینیئر صحافیوں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ پروفیسر صاحبان عوامی سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نمایاں تعداد میں شرکت کی
سینیر صحافی انجم صحرائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی یلغار کے باوجود لفظ اور کاغذ کا رشتہ اج بھی انمول ہے صحافت کے میدان خارزار میں وہی قلم کار تادیر زندہ رہتے ہیں جو سماج کی بے لوث خدمت معاشرے کے استحکام اور وجود کے لیے خطرہ بننے والے چیلنجز کے خلاف ببانگ دہل اپنا موقف خوبصورت پیرائے میں بیان کرنے کا ملکہ رکھتے ہیں انہوں نے بانی اخبار لیہ مہر نور محمد تھند مرحوم کی صحافیانہ اور ادبی تاریخی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہر نور محمد تھند مرحوم اپنے عزم و ارادہ کے دھنی کام کے پختہ اور صحافت کے میدان میں اپنا نام رکھتے ہیں اخبار لیہ مرحوم کی زندہ نشانی ہے جسے ان کے بھائی مہر کامران تھند اگے لے کر چل رہے ہیں سینیئر صحافی نے نوجوانوں سے اپیل کی کے وہ پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران میرٹ پر کمپرومائز نہ کریں کیونکہ یہی صحافت کا طرہ امتیاز ہے۔
پروفیسر حفیظ اللہ تھند نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی مہر نور محمد مرحوم کو ادب و صحافت سے عشق تھا وہ جنون کی حد تک اپنے شوق کی ابیاری کرتے رہے انشاءاللہ تعالی سوسائٹی کی بامقصد خدمت کا فریضہ ان کی فیملی سرانجام دیتی رہے گی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن یہ نثار احمد خان نے اخبار لیہ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جن کی خدمات سے کسی کو انکار ممکن نہیں حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ صحافت اور صحافیوں کی سرپرستی میں کسی قسم کی بھی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی
چیف ایڈیٹر اخبار لیہ مہر کامران تھند نے شرکاء تقریب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اخبار لیہ، لیہ کی صحافت میں نیا نام نہیں ہے لیہ کے عوامی شہری سماجی سرکاری حلقے اخبار لیہ کی خدمات سے اگاہ ہیں اور اخبار لیہ ائندہ بھی اپنے اس مشن جس کا مقصد لیہ کو استحصال اور پسماندگی سے نجات دلانا ہے کہ مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنا سفر جاری رکھے گا اور اس عظیم سفر کے دوران انہیں لیہ کے سینیئر صحافیوں دانشوروں کا تعاون حاصل ہے جس کے لیے وہ تمام شخصیات و احباب کے تہہ دل سے مشکور ہیں انہوں نے کہا اخبار لیہ کا افس صرف اخبار لیہ کا ہی دفتر نہیں بلکہ لیہ کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ہر ورکر کا افس ہے جو اپنی تمام تر صحافیانہ فرائض و خدمات کی ادائیگی کے لیے اخبار لیہ کے افس کو ذاتی دفتر کے طور پر استعمال میں لا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے اخبار لیہ کو روزنامہ اخبار کے طور پر شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی تقریب میں سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ سمرا صدر پریس کلب کوٹ سلطان سید عابد حسین فاروقی صدر پریس کلب جمن شاہ جمیل احمد ڈونہ جنرل سیکرٹری پریس کلب چوک اعظم چوہدری لیاقت علی، جنرل سیکرٹری پریس کلب کوٹ سلطان ملک محمد اسلم ، چیف ایڈیٹر روزنامہ شناور سید اظہر حسین زیدی سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ یامین مغل ، بول نیوز ڈسٹرکٹ رپورٹر سیف اللہ حسینی ، ڈاکٹر عابد حسین قریشی ، صدر پریس کلب کروڑ لعل عیسن غلام دستگیر شاہ ، وسیب نیوز کروڑ کے رپورٹر محمد آصف نزیر، فتح پور سے پریس کلب فتح پور کے صدر مہر الیاس شیخوپوری کے فرزند مہر حسنین شفیق ، کوٹ سلطان سے بلال سہو ، چوک اعظم سے نمائندہ خبریں غلام مرتضی قادری ، ڈسٹرکٹ رپورٹر خبریں لیہ مقبول الہی نے تقریب میں شرکت کی۔۔۔۔