
ملتان : ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد کا بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد نے ایل ایم کیو روڈ،بوسن روڈ،کچہری چوک ،میٹرو روٹ کا دورہِ کیا، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ ایم ڈی واسا خالد رضا خان کی نکاسی آب آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ملتان،واسا ملتان کی طرف سے اب تک کی بارش کا ریکارڈ جاری، ملتان،سب سے زیادہ بارش کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 116ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 103 جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 91ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد کی تمام شاہراہوں کو جلد کلئیر کرنے کی ہدایت کی
