ملتان: ملتان میں طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیآ،ایم ڈی واسا نے شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی، کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر سب سے زیادہ 109ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ، ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،بارش کے دوران بجلی کے کھمبے اور تاروں سے دور رہیں کیونکہ ان میں کرنٹ ہو سکتا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں پانی جمع ہو چکا ۔بچوں کو بارش میں کھیلنے سے روکیں اور انہیں گھر کے اندر ہی محفوظ رکھیں