layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن کی تکمیل،مریم خان عوام کی دہلیز پر، انتظامی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 15, 2024
in پاکستان
0
مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن کی تکمیل،مریم خان عوام کی دہلیز پر، انتظامی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری

ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کمشنر مریم خان نے عوام کی دہلیز پر جاکر انتظامی افسران کے ہمراہ کھلی کچہریوں کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز جامع مسجد صحرائے مدینہ یونین کونسل سلطان پور ہمڑ میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام سمیت ضلعی محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے 100 سے زائد درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کی۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور افسران نے ریونیو،زرعی و پولیس معاملات پر فوری ریلیف فراہم کیا۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے عوامی شکایات پر سلطان پور ہمڑ سمیت دیہی علاقوں میں فوری میگا صفائی آپریشن کا حکم بھی جاری کیا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مریم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کی دہلیز پر سروس ڈیلیوری کا ٹاسک دیا ہے اس سلسلے میں ڈویژن بھر میں دیہی یونین کونسلز میں کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دینگے۔مریم خان نے مزید کہا کہ محکمہ ریونیو ،پولیس اور زراعت سمیت لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو کارکردگی بہتر کرنے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ عوامی مسائل حل کئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے موثر کارکردگی کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرکے اعتماد بحال کریں۔مریم خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں موصول تمام درخواستوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرکے موثر پیروی کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور انصاف کی تیز تر فراہمی ہے جبکہ عوام کی دہلیز پر تمام ادارے ایک چھت تلے مسائل و شکایات دور کرینگے۔وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ کھلی کچہری میں صحت ،تعلیم ،زراعت سمیت تمام شعبوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا قبل ازیں کھلی کچہری میں شہریوں نے درخواستوں پر فوری انصاف ملنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Previous Post

نشتر ہسپتال وارڈز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے مراحل میں داخل

Next Post

بنگلادیش میں سیاسی بحران، معیشت کو خطرات لاحق،نامور فیشن برانڈز کے آڈرز منسوخ ہونے لگے

Next Post

بنگلادیش میں سیاسی بحران، معیشت کو خطرات لاحق،نامور فیشن برانڈز کے آڈرز منسوخ ہونے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024