google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
بدھ, اگست 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

بنگلادیش میں سیاسی بحران، معیشت کو خطرات لاحق،نامور فیشن برانڈز کے آڈرز منسوخ ہونے لگے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 16, 2024
in بین الاقوامی
0

بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث عالمی فیشن برانڈز اپنے آڈرز منسوخ کرنے لگے ہیں، جس کے باعث بنگلادیش کی معیشت کو خطرات لاحق ہوگئے۔ دنیا کی دوسری بڑے گارمنٹ ایکسپورٹر تصور کیے جانے والے بنگلادیشی مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے طلبہ کے احتجاج پر کریک ڈاؤن کے ردِعمل میں معروف برانڈز کی فیکٹریاں بھی نذر آتش کردی گئی تھیں۔ یہ فیکٹریاں شیخ حسینہ حکومت کے حامیوں کی تھیں۔فیکٹریوں کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث یورپ اور شمالی امریکا میں موسم سرما کےلیے کپڑوں اور جوتوں کی فراہمی میں تاخیر ہوگئی۔بنگلادیشی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بعض برانڈز نے آنے والی سیزن کے آرڈرز کو یہاں سے منتقل کرنا شروع کردیا ہے جس سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ بنگلادیش میں گارمنٹس مینوفیکچررز کے مشیر مامون رشید کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کو ہسپانوی اور جرمن خریداروں کی فون کالز موصول ہوئیں جو یہ کہہ رہے تھے کہ ‘فی الحال ہم اپنے آرڈرز کا 40 فیصد حصہ کمبوڈیا یا انڈونیشیا کی طرف موڑ رہے ہیں۔ایپیکس فوٹ ویئر کے منیجنگ ڈائریکٹر سید نسیم منظور نے کہا کہ اس افرا تفری نے بنگلادیش میں بین الاقوامی برانڈز کے درمیان اعتماد کو حقیقی طور پر متزلزل کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ بڑے گروپ کہہ رہے ہیں کہ وہ اگلے سیزن کےلیے اپنی سورسنگ میں 30 فیصد کمی کریں گے۔ اب ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اعتماد بحال ہو۔
عبوری بنگلادیشی حکومت کے سربراہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح قانون اور نظم و ضبط کی بحالی ہے، حکومت بدعنوانی کے خاتمے اور بیوروکریسی اور عدلیہ میں اصلاحات پر کام کرے گی،دوسری جانب حکام نے ایک نئی صنعتی سیکیورٹی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے اور فیکٹریوں کی حفاظت کےلیے فوج کو تعینات کیا ہے۔ سابق حکومت کے خاتمے کے بعد ہڑتال پر جانے والی پولیس نے ڈیوٹی پر واپس آنا بھی شروع کردیا۔یہ صورتحال بنگلادیش کے ایکسپورٹ سیکٹر کےلیے چیلنجز پیدا کر رہی ہے، تاہم ایکسپورٹ انڈسٹری کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی سیاسی استحکام بحال ہو جاتی ہے تو یہ سیکٹر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔

Previous Post

مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن کی تکمیل،مریم خان عوام کی دہلیز پر، انتظامی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری

Next Post

موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع،ملتان جل تھل

Next Post
موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع،ملتان جل تھل

موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع،ملتان جل تھل

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں 17 ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، جرائم میں نمایاں کمی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس جنرل ہسپتال ستمبر تک مکمل ہوگا، 19 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں پر پیش رفت، تجاوزات، شجرکاری اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی ہدایات

اگست 4, 2026
فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے انتخابات مکمل، سیٹھ محمد رضوان اسلم خان صدر اور ملک نزیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب فلور ملز مالکان کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، نومنتخب صدر کا عزم

ڈی سی آصف علی ڈوگر کا بیوٹیفیکیشن آف لیہ پلان تیز کرنے کا حکم، اہم شاہراہوں، بازاروں اور سرکاری عمارتوں کی خوبصورتی ترجیح قرار بدنما اشتہاری بورڈز، تجاوزات اور غیر معیاری سائن بورڈز ہٹانے کا فیصلہ، ڈی سی لیہ کی متعلقہ محکموں کو ہدایات

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو لیہ میں احتجاج کا اعلان، عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر ریلی نکالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو لیہ میں احتجاج کا اعلان، عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر ریلی نکالنے کا فیصلہ

اگست 4, 2026
جولائی میں ریسکیو 1122 لیہ کی شاندار کارکردگی، 5,461 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 5,355 متاثرین کو امداد فراہم

جولائی میں ریسکیو 1122 لیہ کی شاندار کارکردگی، 5,461 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 5,355 متاثرین کو امداد فراہم

اگست 4, 2026
خیرپور: کتے کے کاٹنے کے مریض کو بروقت علاج نہ مل سکا، ورثا نے بے بسی میں درخت سے باندھ دیا واقعے نے طبی سہولیات اور انسدادِ ریبیز ویکسین کی دستیابی پر سنگین سوالات اٹھا دیے، عوام نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024