ملتان: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نشتر ہسپتال وارڈز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئی ہے نئے وارڈز اور ایمرجنسی بلاک کی توسیع سے ہزاروں مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ اور ایڈمن بلاکس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور بریفننگ لی۔ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم اور ایکسین بلڈنگز محمد حیدر نے اپ گریڈیشن منصوبے پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ وارڈز کی اپ گریڈیشن اور طبی آلات کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کیونکہ نشتر ہسپتال جنوبی پنجاب کے مریضوں کو مثالی طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا صحت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے جبکہ نشتر ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں طبی سہولیات فراہمی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رواں سال نشتر ہسپتال میں تمام وارڈز کو مکمل اپ گریڈ کردیا جائے گا جبکہ نشتر ہسپتال سے ویسٹ کولیکشن اور روڈز اپ گریڈیشن کے احکامات بھی دے دیے گئے ہیں