ملتان: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اشیاءخوردونوش کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تمام ضلعی افسران فیلڈ میں پرائس چیکنگ کرکے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی میں اشیاءخوردونوش کی نیلامی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا کاو¿نٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ سستے ریڑھی بازار بھی لگائے گئے ہیں جہاں عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاءخوردونوش فراہم کی جارہی ہیں۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ تمام بڑی مارکیٹس میں خصوصی ڈی سی کاو¿نٹرز قائم کر کے سرکاری نرخوں پر اشیاءفراہم کی جا رہی ہیں۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق مہنگائی مافیا کے خلاف اب تک لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد کو حوالات کی سیر کرائی گئی ہے۔