لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت کامیاب امیدواران میں سرٹیفیکیٹس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر خوشنصیب افرد کو سرٹیفکیٹ ان کے گھر پہنچائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن انعم اکرم نے اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے کامیاب اُمیدواروں کو ان کے گھر جا کر سرٹیفکیٹ دئے۔ سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تمام کام میرٹ اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے اور خوشنصیب افرد کو سرٹیفکیٹ ان کی دہلیز پر پہنچائے جا رہے ہیں۔