ملتان (لیہ ٹی وی) ملتان میں تین روزہ کاروباری نمائش کا انعقاد اسٹیٹ بینک آف ملتان نے عوام الناس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے نمائش میں شرکت کی جس کا مقصد اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل اقدامات کے تحت ڈیجیٹل ادائیگیوں ، اسلامی بینکنگ ، دھوکہ دھی سے بچاؤ کے طریقوں اور مالی شمولیت کو فروغ دینا تھا چیف مینجر سٹیٹ بینک ملتان جاوید اقبال عمارت نے نمائش کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف ملتان اقصی رشید نے شرکاء کو پاکستان کے ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی ، تین روزہ نمائش میں 110 سے زائد وینڈرز شریک تھے جبکہ روزانہ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ، نمائش میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے فنانشل انکلوژن ڈیپارٹمنٹ ( ایف آئی ڈی) ملتان نے کمرشل بینکوں کے تعاون سے ہر اسٹال پر کیو آر کوڈ آویزاں کیے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے کی جا سکیں ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم ارشد اسٹیٹ بینک اور مسٹر احتشام بھی موجود تھے –