لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورمحکمہ ریونیوپنجاب کے ہدایت پر ضلع لیہ میں پلس پروجیکٹ کے تحت کھیوٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں شہریوں کو آگاہی دی جارہی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ محمد شاہد ملک نے چک نمبر 270 ٹی ڈی اے میں پلس پروجیکٹ کے تحت اراضی کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے حوالے سے سیمینارمیں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ محمد شاہد ملک نے کہاکہ پلس پروجیکٹ کھیوٹ کی تقسیم کے حوالے سے ایک احسن اقدام ہے جس میں مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کا مرحلہ وار عمل شروع کر دیا ہے تا کہ اراضی ریکارڈ میں ایک مالک، ایک ونڈا کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اراضی کی تقسیم کے لیے اراضی سنٹرز پر کھیوٹ کی تقسیم کے متعلق تفصیلی معلومات اور سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ عوام اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع ریونیوافسران و دیگر موجودتھے۔