ملتان(لیہ ٹی وی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کو انکے گھروں میں سروسز کی فراہمی کیلئے لانچ کیا گیا پروگرام "مریم کی دستک”کامیابی سے جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مریم کی دستک پروگرام میں عوام کو سروسز فراہم کرنے والے رائیڈرز میں کمیشن کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پرسسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد آصف اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلع ملتان میں پہلے دو ماہ میں 688 شہریوں کو مختلف سروسز انکی دہلیز پر فراہم کی گئیں جن میں ڈومیسائل ،برتھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام سرکاری کاغذات و ریکارڈ فراہمی کی سروس شامل ہے۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ مریم کی دستک پروگرم بے روزگار نوجوانوں کیلئے بہترین موقع ہے جو کہ عوام کی خدمت بھی اچھے معاوضے میں کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر مریم کی دستک پروگرام میں مزید سروسز بھی شامل کی جارہی ہیں۔