layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

بریسٹ کینسر ایک خاموش مرض ہے جو خواتین میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس مرض سے بچنے کا آسان طریقہ بروقت طبی معائنہ ہے،معروف خاتون سماجی رہنما ایگزیکٹو ممبر آپو مسز طاہرہ نجم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 25, 2024
in صحت و غذا
0
ملتان: ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی مہم ماہ کے سلسلے میں تین روزہ آگاہی سیشن کے دوسرے روز اسپائر کالج ملتان میں منعقدہ سیمینار سے مسز طاہرہ نجم، ڈاکٹر ناصرہ نسیم، تنزیلہ ملک، نعیم اقبال نعیم، میاں محمد ماجد، پروفیسر عثمان خورشید، پروفیسر ناصر علی اور اساتذہ و طالبات خطاب کررہی ہیں دوسری طرف تحائف پیش کئے جارہے ہیں۔

ملتان(لیہ ٹی وی) معروف خاتون سماجی رہنما ایگزیکٹو ممبر آپو مسز طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر ایک خاموش مرض ہے جو خواتین میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس مرض سے بچنے کا آسان طریقہ بروقت طبی معائنہ ہے خواتین کو خصوصی طور پر 30 برس سے زائد عمر کی خواتین سال میں دو تین بار نہیں تو کم از کم ایک بار اپنا طبی معائنہ ضرور کروائیں تاکہ اس مرض کے علاو ¿ہ بھی اگر کوئی مسلئہ ہو تو اس کا علاج ممکن ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تین روزہ آگاہی سیشن کے دوسرے روز اسپائر کالج ملتان میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف لیڈی ڈاکٹر، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ناصرہ نسیم نے سیمینار کی صدارت کی۔تقریب کے منتظم نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن پنک ربن ڈے کے حوالے سے سہہ روزہ تقریبات کی آج دوسری تقریب ہے جس میں طالبات کو بریسٹ کینسر کی وجوہات، ادراک، علاج اور تحفظ کے موضوع پر لیکچر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ناصرہ نسیم نے کہا کہ ہر سال تقریباً 17 لاکھ خواتین اس مرض کا شکار ہو رہی ہیں کینسر کی اقسام میں بریسٹ کینسر پوری دنیا میں خواتین میں سب سے زیادہ پایا جاتا پاکستان میں دس لاکھ خواتین اس مرض کا شکار ہیں جن میں سے 40 ہزار موت کا شکار ہو جاتی ہیں جسکی سب سی بڑی وجہ بروقت تشخیص نا ہونا ہے۔ تقریب کے شرکائ خاص میں سابق ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد، وائس پرنسپل اسپائر کالج پروفیسر عثمان خورشید، پروفیسر ناصر علی، تنزیلہ ملک و اساتذہ شامل تھے۔ جبکہ مہمان اعزاز نعیم اقبال نعیم، میاں محمد ماجد، پروفیسر عثمان خورشید نے تقریب کے آخر میں خواتین اساتذہ اور منتظمین میں کئیر کاسمیٹکس کی جانب سے تحائف پیش کئے اور معلوماتی لیکچر کے انعقاد پر منتظمین کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر کالج کی طالبات نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثنائ سہہ روزہ تقریبات کے تیسرے روز آج ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز BZU ملتان میں سیمینار منعقد ہوگا۔

Previous Post

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان علم دوستی کا ثبوت ہے ان کا اولین مقصد طلبہ کو تحقیقی علم کے حصول کی طرف راغب کرنا ہے اور آج کا یہ پروگرام اس کی زندہ مثال ہے

Next Post

پی سی سی سی ملازمین کو تنخواہیں ، پنشن اور بقایا جات کی ادائیگی کی جائے۔ ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا چوہدری خالد سنگھیڑا اپیکا صدر ملتان ڈویژن

Next Post
پی سی سی سی ملازمین کو تنخواہیں ، پنشن اور بقایا جات کی ادائیگی کی جائے۔ ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا چوہدری خالد سنگھیڑا اپیکا صدر ملتان ڈویژن

پی سی سی سی ملازمین کو تنخواہیں ، پنشن اور بقایا جات کی ادائیگی کی جائے۔ ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا چوہدری خالد سنگھیڑا اپیکا صدر ملتان ڈویژن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024