ملتان( لیہ ٹی وی) مہتمم جامع العلوم مولانا عبد الرزاق ،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ملتان حافظ محمد ارسلان ، نائب مہتمم جامع العلوم حافظ منیر احمد، ڈاکٹر انعام اللہ جامعی اور حافظ محمد اشرف نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان علم دوستی کا ثبوت ہے ان کا اولین مقصد طلبہ کو تحقیقی علم کے حصول کی طرف راغب کرنا ہے اور آج کا یہ پروگرام اس کی زندہ مثال ہے جمعیت طلبہ عربیہ مدارس دینیہ کے طلبہ کے لئے نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ان کو علمی ذوق دیتی ہے اور مقابلہ جات کے نتیجے میں طلبہ کی علمی، تعلیمی، فکری اور تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں ایک بہترین متعلم اور علم کے اسلحہ سے لیس فرد بناتی ہے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کا کام افراد کار کی تیاری کرنا ہے اور وہ اس کام کو بطریق احسن انجام دے رہی ہے تعلیمی اداروں میں نصابی کتب کے مقابلہ جات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اس سے طلبہ میں نصاب کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے اور انہیں رسوخ فی العلم حاصل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع العلوم معصوم شاہ روڈ میں جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کی طرف سے ضلعی سطح پر سالانہ مقابلہ صرف و نحو کی تقریب میںکیا جس میں مختلف حلقہ جات کے طلبہ نے اس مقابلے میں شرکت کی دو سو سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ شرکاءکو پہلے سے دیا گیا جس کی بھرپور تیاری کی گئی چالیس چالیس افراد کے دو گروپس تشکیل دئیے گئے ایک گروپ کا نام البدر اور دوسرے کا نام الشمس تھا البدر گروپ کے ناظم عادل یعقوب جبکہ الشمس گروپ کے ناظم محمد عدیل تھے دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوا شرائط و ضوابط بھی کڑے رکھے گئے تھے پروگرام میں مولانا حافظ محمد اشرف اور حافظ نصر اللہ خان نے ججز کے فرائض انجام دئیے الشمس گروپ نے سالانہ مقابلہ صرف و نحو جیتا اور بھاری انعام کا حقدار ٹھہرا پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کے نظم اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں یاد رہے جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کی طرف سے مختلف مدارس میں حفظ قرآن اور حفظ احادیث کے مقابلہ جات بھی چل رہے ہیں اور نو نومبر کو جمعیت طلبہ عربیہ ملتان ایک عظیم الشان اور فقید المثال اتحاد طلبہ مدارس کنونشن بھی کرنے جا رہی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے اور اپنے حقوق کی آواز بلند کریں گے۔