لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک تھے۔تقریب میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زرراعت محمدطاہررندھاوا،اسسٹنٹ کمشنر حار ث حمیدخان،سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض ،ڈاکٹر عبدالروف،ڈاکٹرام سلمی و،متعلقہ افسران اور طالبات کی کثیر تعداد موجودتھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نے کہاکہ ضلع لیہ پولیو فری ہے جس پرتمام پولیو ورکرز پر فخر ہے کیونکہ پولیو سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے ہمارے بچے صحت مند ہونگے تو ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو میں طلبہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے طلبہ اس مہم میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کے ساتھ تقریب منعقدکرنے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ مختلف علاقوں سے آتے ہیں اس لیے آپ کے ذریعے پیغام دور دراز علاقوں تک جاسکتاہے اس لیے طالبات انسداد پولیومہم میں سفیر کا کردار اداکریں اپنے اردگرد، اپنے گھروں میں جاکر پولیوکے قطرے پلانے بارے شعور اجاگرکریں اور تمام بچوں سے قطرے پینے بارے پوچھیںتاکہ کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض ،ڈاکٹر عبدالروف،ڈاکٹرام سلمی نے خطاب کرتے ہوئے پولیو کے قطرے کی اہمیت و افادیت اورپولیوجیسے موذی مرض بارے طالبا ت کو آگاہ کیا۔