ملتان( لیہ ٹی وی)ضلع کچہری ملتان میں ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان سٹی حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے 26 آئینی ترمیم پاس ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی جسمیں ppp کے رہنماؤں اور کلرس بار ایسوسی ایشن کے ممبران میں رانا محمد اکرم۔عامر رضا جعفری۔علی رضا۔زاہد قریشی۔مبین سرفراز۔عمر حیات قریشی۔ رجب شہزاد بھٹہ۔ اور دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد امین ساجد نے کہا کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت اور بہترین حکمت عملی کے باعث 26 آئینی ترمیم پاس ہونے کی پر ساری پارٹیوں کی سیاسی قیادتوں اور ساری قوم کو مبارکباد کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی جماعت 26ویں آئینی ترمیم کی کامیاب منظوری کے کریڈٹ کے مستحق ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سیاسی جماعتوں کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے میں سیاسی جماعتوں کے قابل ستائش کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ آئینی ترمیم کی منظوری سے ملک میں سیاسی اور آئینی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدالتی نظام میں توازن قائم ہو جائے گا۔ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی دانش کے ذریعے شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کے وژن کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم پوری قوم کا اجتماعی خواب تھا۔ اس ترمیم کی منظوری سے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس ترمیم کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ترمیم کی منظوری بلاول بھٹو زرداری کی طویل جدوجہد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ آئینی ترمیم جمہوریت کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے اور جمہوری نظام کو نمایاں طور پر مستحکم کرے گی۔ 26ویں ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری نے جمہوری نظام کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔ اس مشکل وقت میں جمہوریت کو آگے بڑھانے میں بلاول بھٹو زرداری کا کلیدی کردار پوری قوم پر واضح ہے۔