لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)سابق صدر بار ایسوسی ایشن کروڑصدیق اکبر کھرل ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج ،کروڑ پولیس نے گرفتار کر لیا۔تھانہ کروڑ میں تحصیلدارمحال عمر خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کروڑ اپنے دفتر میں میٹنگ کررہی تھیں کہ صدیق اکبر کھرل 5 سے 6 افراد کے ہمراہ دفتر میں داخل ہوئے اور اور اپنا کام اپنی مرضی سے کروانے پر زور دینا شروع کردیا جس اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم نے اگلے دن اپنے ریکارڈ سمیت تحصیلدار آفس میں آنے کیلئے کہا تاکہ بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائے جائے ،جس پر صدیق اکبر ایڈووکیٹ اور اس کے ساتھیوں نے دھمکیا ں دینا گالم گلوچ کرنا اور پستول تان کرجان مارنے کا کہنے لگے اور میز پر موجود سرکاری اہم ترین دستاویزات کو پھاڑنے لگے جس سے سرکاری اہم ترین ریکارڈ ضائع ہوگیا دفتر میں خوف وہراس پھیل گیادفتر کے عملہ نے پیچ بچائو اور منت سماجت کے بعد ان لوگوں کو دفتر سے نکالا بعد میں ان لوگوں نے واٹس ایپ کے ذریعے وائس نوٹس کے ذریعے دھمکیاں ،گالم گلوچ بھی کیں،تھانہ کروڑ پولیس نے سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کروڑ صدیق اکبر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ،506Bت پ،353 ت پ ،427 ت پ،189ت پ، 186ت پ، 148ت پ، 149 ت پ اور 25Dکے تحت مقدمہ درجھ کرکے صدیق اکبر کھرل ایڈووکیٹ کو گرفتار کرلیا ،آخری اطلاعات کے مطابق تحصیل بارایسوسی ایشن کروڑ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، احتجاج اور ہڑتال کا بھی فیصلہ کیا