layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں سب سے عام کینسر ہے جس میں ہر سال تقریباً 2.3 ملین نئے کیسز سامنے آتے ہیں،گائناکالوجسٹ ڈاکٹرناصرہ نسیم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 24, 2024
in صحت و غذا
0
چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں سب سے عام کینسر ہے جس میں ہر سال تقریباً 2.3 ملین نئے کیسز سامنے آتے ہیں،گائناکالوجسٹ ڈاکٹرناصرہ نسیم

ملتان(لیہ ٹی وی) معروف لیڈی ڈاکٹر، کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ناصرہ نسیم نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں سب سے عام کینسر ہے جس میں ہر سال تقریباً 2.3 ملین نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ یہ دونوں جنسوں میں کینسر کے آٹھ میں سے ایک کیس کی نمائندگی کرتا ہے اور خواتین میں ہونے والے تمام قسم کے کینسر کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔ صحت کے نظام میں رکاوٹیں اور مرض کی سطح کے عوامل جن میں شعور بیداری اور علم و آگاہی کی کمی ہے، اگر ابتدائی شناخت ہو جائے تو اس مرض کا علاج ممکن ہے۔ مگر تاخیر سے ہونے والی تشخیص کے سبب زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ چھاتی کا کینسر نسبتاً کم عمر خواتین کو متاثر کرتا ہے جو قبل از وقت اموات کا باعث بنتا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تین روزہ آگاہی سیشن کے پہلے روز رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رمز کالج ملتان میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمز کالج کی ڈائریکٹر مسز فرحین نے سیمینار کی صدارت کی۔تقریب کے منتظم نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن پنک ربن ڈے کے حوالے سے سہہ روزہ تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے جس میں طالبات کو بریسٹ کینسر کی وجوہات، ادراک، علاج اور تحفظ کے موضوع پر لیکچر دیئے جائیں گے آج اس سلسلے کی پہلی تقریب ہے۔اس موقع پر سیمینار سے میڈم فرحین، میڈم نمرین و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مہمان اعزاز سابق ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی اور منتظمین میں کئیر کاسمیٹکس کی جانب سے تحائف پیش کئے اور معلوماتی لیکچر کے انعقاد پر منتظمین کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر کالج کی طالبات نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناءسہہ روزہ تقریبات کے دوسرے روز آج اسپائر کالج ملتان میں سیمینار منعقد ہوگا۔

Previous Post

سابق صدر بار ایسوسی ایشن کروڑصدیق اکبر کھرل ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج ،کروڑ پولیس نے گرفتار کر لیا

Next Post

کراچی میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

Next Post

کراچی میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024