ملتان(لیہ ٹی وی)نادرن سوئی گیس پائپ لائن ٹرانسمیشن آفس میں دھماکہ دو دہشت گرد گرفتار کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا 15 پر کال تمام محکمے موقع پر پہنچ گئے موک ایکسرسائز میں محکمہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سول ڈیفنس، ڈولفن فورسز علاقے کے ایچ ایس اوز اور دیگر ادارے نے بھرپور شرکت کی پوری موک ایکسرسائز کی نگرانی جی ایم ٹرانسمیشن انجینیئر جاوید اشرف، ڈپٹی چیف ایڈمن انجینیئر ایاز محمود، سینیئر انجینیئر ایچ ایس ای شہباز علی جعفر، اور ایگزیکٹو ہاشم اختر اور دیگر افسران نے کی اس موقع پر جنرل مینجر انجینیئر اشرف جاوید نے کہا ہے کہ ہمیں خود اپنی حفاظت کرنا ہوگی ہر چیز پر نظر رکھنا ہوگی تمام محکموں میں موک ایکسرسائز ہونی چاہیے اس سے تمام خطرات سے بچنے کے بارے میں آگاہی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوئی گیس ٹرانسمیشن آفس میں موک ایکسرسائز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی چیف ایڈمن ایاز محمود، سینیئر انجینیئر ایچ ایس ای شہباز علی جعفر، ایگزیکٹو انجینیئر ہاشم اختر اور دیگر محکموں کے لوگوں نے بھی خطاب کیا اور تمام خطرات سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر بنائیں۔