ملتان(لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ کہنہ فٹ بال اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے قلعہ کہنہ فٹ بال سیٹڈیم کے زیر تکمیل منصوبے کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر پویلین ،پارکنگ ایریا اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد فاروق لطیف نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ 396 ملین کی لاگت سے فٹ بال اسٹیڈیم کو مکمل اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ 204 ملین روپے سے سٹیڈیم پویلین،دکانیں اورفلڈ لائٹ کی اپ گریڈیشن مکمل ہوگی انہوں نے کہا کہ ا سٹیڈیم کی نئی واٹر سپلائی اور پبلک ٹوائلٹس کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے کیونکہ حکومت پنجاب کا کھیلوں کے فروغ کیلئے سہولیات فراہمی پر خصوصی فوکس ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔