ملتان(لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ بدلتے موسم کے باعث سموگ کے پیش نظر تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری آف روڈ کرنے کے احکامات دیے ہیں جبکہ عوام میں سموگ کے خلاف اقدامات بارے آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہم کا بھی اغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیح شیخ اور سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن اور کرایہ ناموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جنرل بس سٹینڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے انسپیکشن بھی کی۔وسیم حامد سندھو نے جنرل بس سٹینڈ انتظامیہ کو ہدایت کی کے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرمینل اور انتظار گاہوں کو اپگریڈ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ناکارہ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے جنرل بس سٹینڈ پر خصوصی کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔