لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ تھل میلہ میں عوام کی تفریح طبع کے لیے لائٹ/لیزرشوکے انعقاد کا فیصلہ۔میلہ میں عوام خصوصاً خواتین اوربچوں کے لیے ڈیزرٹ سفاری ٹریک پر چھوٹی گاڑیاں دوڑانے کے انتظامات بھی زیرغور لائے گئے۔اس بات فیصلہ ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار کی زیرصدارت تھل جیپ ریلی اورلیہ تھل میلہ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر محمدشاہدملک،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز ذوالفقار حیدری،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،ڈی ایس پی ٹریفک راو عمر فاروق،ڈی او سپورٹس امتیاز احمدبھٹی،انچارج سیکورٹی برانچ اسماعیل احمد،ڈائریکٹرجی سی کیمپس رائے غلا م عباس بھٹی،ڈی ای او ڈاکٹرسجاداحمداور متعلقہ محکموں کے سربراہان موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لیہ تھل میلہ کے انتظامات کو جلداز جلد مکمل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ لیہ تھل میلہ میں عوام کی تفریح طبع کے لیے لائٹ/لیزرشوکا بھی انتظام کیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لیہ چوبارہ روڈ پر خصوصاً میلہ کے ایام میں ٹریفک بہترین انتظامات کیے جائیں اور سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ہیوی ٹریفک اور ٹریکٹرٹرالیوں کی بیک لائٹ کی تنصیب کو یقینی بنایاجائے اور مین شاہراہ پرغیر ضروری کٹس /یوٹرن ختم کردیے جائیں ۔اجلاس میں مختلف محکموں کی طرف سے تجاویزپر غور کیاگیااور ان کوجلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیاگیا۔