layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں آج سے بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا شاندار آغاز کر کردیا گیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 22, 2024
in کھیل
0
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں آج سے بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا شاندار آغاز کر کردیا گیا


ملتان (لیہ ٹی وی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں آج سے بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا شاندار آغاز کر کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کرکٹ بیٹ سے شاٹ لگا کر سپر لیگ کا افتتاح کیا

۔صدر بہاولپور کرکٹ کلب فار بلائنڈ عثمان سعید اور سیکرٹری جنرل سید سلمان طارق بخاری،سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب آفتاب پیرزادہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فواد انور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہوشم ربانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صلاحیتوں کے حوالے سے خصوصی افراد کسی سے کم نہیں ہیں اور اس طرح کے ایونٹس سے خصوصی افراد کی مہارتیں اور ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سپورٹس صرف ایک تفریح نہیں بلکہ اس سے ہمیں اتحاد،دوستی اور صبر کا سبق ملتا ہے اور کھیل کھلاڑیوں کو مختلف چیلینجز کا سامنے کرنے کا گُر سکھاتے ہیں۔

فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور لگن کی داد دیتے ہیں اور نابینا افراد کے اس کھیل سے یہ ثابت ہوتا ہےکہ اگر محنت کی جائے تو کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مختلف ٹائٹل جیت کر پوری دنیا میں وطن کا نام روشن کیا جو کہ قابل فخر کارنامہ ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ بلائنڈ کرکٹ کی پروموشن کے لئےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا اور جنوبی پنجاب میں منعقد ہونیوالے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا

۔صدر بہاولپور کرکٹ کلب فار بلائنڈ عثمان سعید نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔پنجاب، سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان صوبہ کی چار ٹیمیں سپر لیگ میں حصہ لے رہی ہیں۔سیکرٹری جنرل کرکٹ کلب فار بلائنڈ سلمان بخاری نے بتایا کہ سپر لیگ میں دنیا کے مایہ ناز بالر اور بیٹس مین شریک ہیں

۔بلائنڈ کرکٹ کے صدارتی ایوارڈ یافتہ مسعود جان بھی بطور کوچ لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سپرلیگ ایک ہفتہ جاری رہے گی اور فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے چاروں صوبوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔

Previous Post

کارڈیالوجی ہسپتال ملتان جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ ہے جہاں دل کے مریضوں کے لیےبہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈاکٹر مجتبی علی صدیقی

Next Post

تھل جیپ ریلی اورلیہ تھل میلہ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس،عوام کی تفریح طبع کے لیے لائٹ/لیزرشوکے انعقاد کا فیصلہ،خواتین اوربچوں کے لیے ڈیزرٹ سفاری ٹریک پر چھوٹی گاڑیاں دوڑانے کے انتظامات بھی زیرغور لائے گئے

Next Post
تھل جیپ ریلی اورلیہ تھل میلہ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس،عوام کی تفریح طبع کے لیے لائٹ/لیزرشوکے انعقاد کا فیصلہ،خواتین اوربچوں کے لیے ڈیزرٹ سفاری ٹریک پر چھوٹی گاڑیاں دوڑانے کے انتظامات بھی زیرغور لائے گئے

تھل جیپ ریلی اورلیہ تھل میلہ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس،عوام کی تفریح طبع کے لیے لائٹ/لیزرشوکے انعقاد کا فیصلہ،خواتین اوربچوں کے لیے ڈیزرٹ سفاری ٹریک پر چھوٹی گاڑیاں دوڑانے کے انتظامات بھی زیرغور لائے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024