لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمدشبیراحمدڈوگر کی زیرصدارت انکلیوسو آئی ہیلتھ پراجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،ڈی ڈی کالجز ذوالفقار حیدری،اے ڈی تعلیم مہرعبدالمجیدپرنسپلز ڈی پی ایس محمداکرم جاویدو طاہرہ ذوالفقار، ڈاکٹر زاہد اعوان، کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویڑن سائینسیز کی طرف سے محمد سلمان اور شاہد مقبول ،جہاں زیب قیصرودیگرموجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمدشبیراحمدڈوگرکہاکہ حکومت پنجاب ،میوہسپتال ،سی بی ایم کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائینسیز اور ہینڈز آرگنائزیشن کے مابین جاری پراجیکٹ ایک بہترین پراجیکٹ ہے جو رورل ہیلتھ سنٹرمیں بہترین خدمات انجام دے رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پراجیکٹ اپنے آئی اسپیلشٹ کے ذریعے سکولوں میں بھی کیمپ لگا کر چھوٹے بچوں کی آنکھوں معائنہ کریں۔اس موقع پربریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ پراجیکٹ کی جانب سے گزشتہ تین سالوں میں لیہ میں 5لاکھ سے زائد شہریوں کی آنکھوں کامعائنہ کیاگیا