لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہد ملک کی زیرصدرات لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ و فوکل پرسن لیہ تھل میلہ ثنااللہ ہنجرا،اسسٹنٹ کمشنرکروڑ انعم اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاویدموجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہد ملک نے کہاکہ تھل جیپ ریلی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ ،مقامی پروکٹس کے ڈسپلے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں منوانے کا پلیٹ فارم ہی نہیںبلکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے جیپ ریلی کے موثر انتظامات سے ہی ضلع کی ثقافت کو بہتر انداز میں نمایاں کرنے کے لیے مدد حاصل ہوگی اس لیے سابقہ روایات کی طرح رنگارنگ تقریبات جن میں دیسی کشتیاں ،نیزہ بازی ،اونٹ و گھوڑا ڈانس اور علاقائی ثقافتوں کے فروغ کے لیے مختلف سٹالز کو بھرپور انداز میں لگایا جائے۔ اجلاس میں فوکل پرسن لیہ تھل میلہ ثنااللہ ہنجرا نے لیہ تھل میلہ کے انعقاد کے لیے ہونے والی تیاریوں بارے بریفنگ دی۔