لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کی دھی رانی سب سے اچھی سب سے سیانی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی اور ہر جوڑے کے 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔پروگرام میں ضروری فرنیچر، گھریلواستعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کاتحفہ بھی پیش کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے لئے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے کے لئے درخواستیں آن لائنcmp.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے۔ دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے درخواست دہندگان کوخصوصی ٹیمیں گھر جار کر تصدیق کریں گی