لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے بیرون ملک مقیم محمد یاسین اور طارق پرویز کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کا قبضہ بحال رہنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی منظور حسین کی درخواست پر متعلقہ پٹواری سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی املاک کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمد بلال اور درخواست گزار بھی موجود تھے