لیہ (نمائندہ لیہ ٹی)ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار ستھراءپنجاب مہم کوکامیاب بنانے کے لیے متحرک ۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کوٹ سلطان میں ستھراءپنجاب مہم سیمینار کا انعقادہوا۔سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،میونسپل حکام، سینٹری ورکرز،میڈیانمائندگان ،مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سینٹری ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع بھر میں ستھراءپنجاب مہم جاری ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے آپ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہاآپ اپنی ڈیوٹی بہترین طریقہ اور ایمانداری سے ادا کررہے ہیں اسی طرح ہی ڈیوٹی کو اد ا کریں ستھراءپنجاب مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے دلچسپی ومحنت کے ساتھ کام کریں تاکہ صفائی مہم میں لیہ کو ٹاپ پوزیشن مں لانے کے ساتھ صفائی کا معیار بھی بہتر ہو۔انہوں نے کہاکہ دیگر تمام شہری و کاروباری افراد میں صفائی مہم میں دایاں بازوکا کردار ادا کرتے ہوئے اپنا ذمہ داری کا احساس کریں ریڑھی بان سبزی و پھل فروش،دوکاندار ،گھریلو افراد کوڑا کرکٹ ایک منظم طریقہ سے ایک ہی جگہ رکھیں تاکہ کوڑا کرکٹ اُٹھانے میں اور صفائی کرنے میں آسانی رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازار کامعائنہ کیااور صفائی کی بہترحالت پر دوکانداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اسے اسی طرح ہی خوبصورت طریقہ سے قائم رکھاجائے تاکہ آپ کا شہرخوبصورت رہے۔بعدازاں ©ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار نے ٹی ایچ کیولیول ہسپتال کوٹ سلطان کا معائنہ کیاانہوں نے مختلف وارڈوں میں مریضوں کی خیریت دریافت کی سٹور ادویات ،آوٹ ڈور ،ہسپتال کے لان کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کو گھر کے نزدیک ہی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔©ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال میں صفائی ستھرائی ،ڈاکٹرز ،دیگر عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریا ض نے بریفنگ دی